ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کیا اعلان القدس نے خطے میں ایک نئی آگ لگا دی، روس، ترکی،روسی اور ترک صدر کی القدس کے معاملے پرمشاورت

ٹرمپ کیا اعلان القدس نے خطے میں ایک نئی آگ لگا دی، روس، ترکی،روسی اور ترک صدر کی القدس کے معاملے پرمشاورت

Tue, 12 Dec 2017 21:01:26    S.O. News Service

واشنگٹن،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی صدر ولادی میرپوتین اور ان کے روسی ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتین اور ایردوآن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنا اس کشیدگی کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔

صدر پوتین نے کہا کہ روس اور ترکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے حوالے سے ایک صفحے پر ہیں۔ دونوں ملکوں کا موقف یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقدام سے خطے میں امن و استحکام میں نہ صرف کوئی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس طرح کے اقدامات صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے۔ تل ابیب نے امریکی اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے لیے ایک نیا موقع سمجھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پوتین اور ان کے درمیان القدس کے حوالے سے ایک ہی سوچ پائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ روسی صدر سوموار کو قاہرہ سے مصر پہنچے تھے۔ قبل ازیں قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بلا تاخیر امن مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ القدس سمیت دیگر تمام حل طلب مسائل پر فوری بات چیت شروع کریں۔انقرہ میں صدر ایردوآن نے صدر پوتین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ اسرائیل نے القدس کو مسلمانوں اور دوسرے مذاہب کے پیرو کاروں کی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کو بے گناہوں کے خون سے ہاتھ نہیں رنگنے دیں گے۔ ترکی سنہ 1967ء کی حدود میں مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدو جہد جاری رکھے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس پر نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے کل بدھ کو اسلامی سربراہی کانفرنس بھی طلب کی ہے۔


Share: